جنوبی افریقا (جیوڈیسک) جوہانس برگ جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کپ کیک کی مدد سے ان کا بڑا پورٹریٹ بنایا گیا، کینسر سے متاثرہ بچوں کے لئے کام کرنے والی تنظیم Cupcakes for Kids with Cancer نے جوہانس برگ میں فن ڈے کا اہتمام کیا۔
تقریب کا مقصد کینسر میں مبتلا بچوں کے لئے فنڈز جمع کرنا تھا۔ تقریب میں شریک افراد نے کپ کیکس کی مدد سے نیلسن منڈیلا کا بڑا پورٹریٹ تیار کیا جس کے لئے تقریبا پانچ ہزار کپ کیکس 2 ٹن گرین اور پرپل آئسنگ استعمال کی گئی۔