ماسکو : بس حادثہ میں اٹھارہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

Moscow

Moscow

روس (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں بس حادثے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی پو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ مال بردار ٹرک کی مسافر بس سے ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا جس سے اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے اور درجنوں زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ اوزنو بی شینو شہر کے جنوب میں پیش آیا۔

مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جس میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ مقامی حکام کے مطابق دونوں متاثرہ گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔