ماسکو (جیوڈیسک) تھامس سٹیڈ انٹرنیشنل ٹینس کی ڈیمانڈ کے مطابق میرے ساتھ کام نہیں کر سکتے تھے روسی ٹینس سٹار ماسکو روس کی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی پر اپنے کوچ کی چھٹی کرا دی۔ تین سال تک شراپووا کی کوچنگ کرنے والے تھامس سوسٹیڈ کا روسی ٹینس سٹار کو عالمی نمبر 2 بنانے میں اہم کردار تھا۔
ماریہ شراپووا نے کہا ہے کہ تھامس سٹیڈ انٹرنیشنل ٹینس کی ڈیمانڈ کے مطابق میرے ساتھ سفر نہیں کر سکتے تھے جس کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ دوسری طرف ماریہ شراپووا نے سابق ورلڈ نمبر ون اور آٹھ مرتبہ کے گرینڈ سلام فاتح جمی کونرز کو اپنا نیا کوچ بنا لیا ہے۔