مصر(جیوڈیسک) میں لبرل رہنما محمد البرادی نے عبوری نائب صدر کا حلف اٹھا لیا، پبلک پراسیکیوٹر نے اخوان المسلمین کے رہنماں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ محمد البرادی نے نائب صدر اور سابق سفیر نبیل فہمی نے وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ادھر پبلک پراسیکیوٹر نے محمد بدیع سمیت اخوان المسلمین کے چودہ رہنماں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے رہنماں کے خلاف جاسوسی اور مظاہرین کو تشدد پر اکسانے کے الزامات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔