بھارت (جیوڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کی آمد کے باعث بھارت میں ایک سو باسٹھ برس بعد ٹیلیکس سروس بند کر دی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹیلیکس دفاتر سے آخری پیغامات بھیجے۔ برٹش انڈیا میں اٹھارہ سو پچاس میں شروع کی گئی ٹیلیکس سروس چودہ جولائی کی رات دس بجے بند کر دی گئی۔
کارپوریشن کے سینیئر جنرل مینیجر شمیم اختر کے مطابق ٹیلیکس سروس کی بندش کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا گیا۔ شمیم کے مطابق پہلی تجرباتی ٹیلیگراف لائن کولکتہ میں اٹھارہ سو پچاس میں بچھائی گئی جسیا گلے برس ایسٹ انڈیا کمپنی اور اٹھارہ سو چون میں عوام کے لئے کھولا گیا۔