انڈونیشیا (جیوڈیسک) میں باکسنگ میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے بارہ خواتین سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور سینتالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیا کے شہر رنبیر میں ایک اسٹیڈیم میں باکسنگ کا مقابلہ ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں پندرہ سو کے لگ بھگ لوگ میچ دیکھ رہے تھے۔ کھلاڑیوں کے حامیوں کے درمیان اچانک جھگڑا ہو گیا جس نے شدت اختیار کر لی۔
ہنگامہ آرائی کے باعث اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی۔ باہر نکلنے کی کوشش میں بڑی تعداد میں لوگ کچلے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ھسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔