لاہور (جیوڈیسک) فلم نگر سے منسلک ضرورت مند افراد میں زکوة بانٹنے کے لئے فلمسٹار ریشم اسٹوڈیو پہنچیں، رقم لوگوں میں بانٹ ہی رہیں تھیں کہ دھکم پیل شروع ہوگئی۔ضرورت مندوں کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش ہوئی تو ریشم کو اسٹوڈیو سے جان بچا کر بھاگنا پڑا۔ زکوة کی رقم ختم ہونے کے ڈر سے ریشم تک پہلے پہنچنے کی کوشش میں لوگوں کا لڑائی جھگڑا ہوا اورایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔
فلمسٹار ریشم نو لاکھ روپے کی زکوة بانٹنے اسٹوڈیو پہنچی تھیں، زکوة لینے والوں نے آو دیکھا نہ تا، ان پر بھی دھاوا بول دیا جس پر پولیس نے لوگوں پر جی بھر کر ہاتھ صاف کیے۔ زکوة لینے والوں میں فلم نگر کے سینئر افراد بھی شریک تھے جن میں سے کچھ کی تو لالی ووڈ کی حالت زار پر آنکھیں چھلک پڑیں۔
فلمسٹار ریشم کے مطابق لالی ووڈ نے انہیں سب کچھ دیا اب اس کی حالت زار انہیں رنجیدہ بنا دیتی ہے۔ امدادی رقم لینے والوں کی دھکم پیل سے ایک خاتون بھی ہوش ہو گئیں، جبکہ لوگوں کے دھاوا بولنے پر ریشم نے زکوة چھوڑ کر اسٹوڈیو سے جان بچا کر بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔