فیصل آباد : سکول سے پانی کی موٹر چوری کرنیوالا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سرکاری اسکول سے پانی کی موٹر چوری کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ شہریوں نے پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ اسکولوں میں بچوں کی تو چھٹیاں ہو گئیں لیکن چوروں کی چھٹی نہیں ہوئی۔

ایسا ہی ایک چور فیصل آباد کے چناب چوک کے قریب گورنمنٹ صابریہ سراجیہ ہائی اسکول میں گھسا۔ لوگوں نے اسے پانی کی موٹر چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب پٹائی کی۔ زنجیرسے بندھے چور کو مرغا بھی بنایا گیا۔ بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔