اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے چیئرمین واپڈا راغب شاہ کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، نوٹی فکیشن کل جاری کردیا جائے گا، نئے چیئرمین کیلئے 3 نام وزیراعظم کو ارسال کر دیئے گئے۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے چیئرمین واپڈا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔
اس سلسلے میں چیئرمین واپڈا کیلئے 3 نام ارسال کئے گئے ہیں، جن میں سے وزیر اعظم کل شام تک ایک نام کا انتخاب کریں گے۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق چیئرمین واپڈا راغب شاہ کو ایک ماہ میں کارکردگی دکھانے کا ٹاسک دیا گیا تھا مگر اطمینان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔