حکومت بلوچستان نے ضلع واشک کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کر دیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) حکومت بلوچستان نے ضلع واشک کے ڈپٹی کمشنر اسداللہ کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالصمد بلوچ کو معطل کر دیا۔ صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر ضلع واشک کو ڈیوٹی سے 11 روز مسلسل غیر حاضری کی بنا پر وزیراعلی بلوچستان کے حکم پر معطل کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے ڈویژنل او ڈسٹرکٹ سطح کے افسران اور ملازمین کی حاضری کو مانیٹر کرنے کیلئے ویجی لینس کمیٹی بھی قائم کردی ہے، جو اس حوالے سے کارروائی کیلئے تواتر سے اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کرے گی۔