چاغی : آئل ٹینکروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ٹینکر تباہ، عملہ محفوظ

Chagai

Chagai

چاغی (جیوڈیسک) ضلع چاغی کے علاقے یک مچھ کے قریب سیندک پروجیکٹ کیلئے تیل لے جانے والے چار آئل ٹینکروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور فائرنگ سے ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جبکہ تین کا تیل ضائع ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق سیندھک پروجیکٹ کیلئے تیل لے جانے والے چار آئل ٹینکر کوئٹہ تفتان شاہراہ پر یک مچھ کے مقام پر ایک ہوٹل کے قریب کھڑے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

جس سے وہ تباہ ہو گیا جبکہ دیگر تین ائل ٹینکروں کا ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا۔ تاہم ٹینکروں کے ڈرائیور اور دیگر عملہ محفوظ رہا۔ واقعہ کے بعد لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔