کچھی برادری متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظرہیں

Lyari

Lyari

لیاری (جیوڈیسک) کچھی برادری کے نقل مکانی کر جانے والے افراد بدین کے نواحی گاں میں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ متاثرین نے لیاری میں قیام امن کے لیے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ لیاری میں گینگ وار اور بدامنی کے ستائے ہوئے کچھی برادری کے نقل مکانی کرجانے والے متاثرین گھروں کو واپسی نہ ہونے کے باعث بدین کینواحی قصبے پیر لاشاری کے قریب درگاہ شاہ گڑیو کے باہر کھلے آسمان تلے پڑا ڈالنے پر مجبور ہیں۔

متاثرین بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ لیاری میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے صدراور وزیر اعظم کی جانب سینوٹس لیے جانی اور صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کے باوجو دنقل مکانی کرنے والے افرادکی واپسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ کمیٹی کے اراکین راشد ربانی، تاج حیدر اور صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر سکندر مندرو نے دو روز قبل بدین کا دورہ کیا۔

اور درگاہ شاہ کریو پر پناہ کے لئے آنے والے کچھی برادری کے متاثرین سے ملاقات کی لیکن حالات جوں کے توں ہیں۔ لیاری میں بدامنی کے ستائے کچھی برادری کے لوگوں نے لیاری میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے۔ وزیراعلی سندھ کی جانب سے قائم کمیٹی کے اراکین نے کچھی برادری کے چار سو سے زائد متاثرین کو تحفظ کی فراہمی گھروں کو واپسی اور بحالی کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔