لاڑکانہ : چانڈکا میڈیکل کالج ھسپتال میں درزی کی دکان کھل گئی

Larkana

Larkana

لاڑکانہ (جیوڈیسک) عید قریب آتے ہی لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج ھسپتال میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے شعبہ حادثات کی بلڈنگ میں ٹیلرنگ کا کام ہونے لگا، چانڈکا میڈیکل کالج ھسپتال کی میڈیکل سپریڈنٹ باخبر رہنے کے باوجود بیخبر۔ ھسپتال میں ٹیلرنگ کا کام کرنے والے درزیوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ہم نے ھسپتال انتظامیہ سے شعبہ حادثات میں ایک کمرہ ایک ماہ کے لیے کرائے پر لے لیاہے۔

یہاں بجلی 24 گھنٹے ہوتی ہے، کیوں کہ یہاں جرنیٹر کی بھی سہولت مہیسر ہے اور ہم نے اسپتال انتظامیہ کو اس کا کرایہ پہلے سے ہی دیدیا ہے، ایک جانب تو مریض بجلی نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات میں دوچار ہیں اور دوسری جانب ھسپتال انتظامیہ اس سرکاری بجلی اور جرنیٹر کو اسی طرح فروخت کرنے اور کرپشن کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔

اس سلسلے میں جب ایم ایس ڈاکٹر صفی اللہ عباسی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھیاس کے بارے میں پتا نہیں۔ اگر ھسپتال کے ایم ایس کو پتا نہیں تو ان کو بطور ایم ایس تعینات کیسے کیا گیا جس کو اپنے ہی محکمہ کا بھی پتا نہیں کہ یہاں کیا ہورہا ہے، سندھ حکومت سمیت سیکریٹری ہیلتھ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔