چیرمین واپڈا سے اپیل

مکرمی : سائل پراناکاہنہ کا رہائشی ہے۔ جو واپڈا سب ڈویژن کاہنہ کا علاقہ ہے۔ سائل نے جمعہ 12 جولائی بعد نماز مغرب کھمبے سے بجلی بند ہونے کی کمپلین واپڈا دفتر کاہنہ سب ڈیژن میں درج کروائی۔ وہاں موجود ایل ایس راشد نے مجھے کہا کہ آپ جائیں لائن مین کمپلین کرنے گیا ہے واپس آتے ہی آپکی بجلی ٹھیک کرنے پہنچ جائے گا۔ میں ساری رات انتطار کرنے کے بعد صبح 8 بجے دوبارہ واپڈا دفتر پہنچا تو رات کی شفٹ پر کام کرنے والے اہلکار گھر جاچکے تھے۔

وہاں موجود اہلکار شہباز نے بتایا کہ لائن مین رمضان رات سے آپکی بجلی ٹھیک کرنے گیا تھا جس کے واپس آنے کی کوئی اطلاح درج نہ ہے میں نے بتایا کہ میرے پاس توکوئی بھی نہیں پہنچا۔ واپڈا اہلکار شہباز نے دوبارہ کمپلین درج کرکے رات والا وعدہ دہرا دیا۔ جس کے بعد میں نے ایس ڈی او کاہنہ سب ڈویژن کو بھی تین بار فون پر اپنی بجلی ٹھیک کرنے کی دراخوست کی ایس ڈی او صاحب نے مجھے دوبارہ دفتر جاکر موجود اہلکار سے بات کروانے کا کہا تو میں نے ایک بار دفتر پہنچ کر شہباز نامی اہلکار کی ایس ڈی او صاحب سے بات بھی کروائی۔

لیکن تاحال تین روز گزر جانے کے بعد ابھی تک کوئی اہلکار نہیں پہنچا۔ گھر میں پانی کا ایک قطرہ بھی موجود نہ ہے۔ روزے کی حالت میں واپڈا دفتر کے چکر لگا لگا کر میں بیمار ہوگیا ہوں۔ چیرمین واپڈا سے اپیل ہے کہ برائے مہر بانی میری بجلی ٹھیک کروا ئی جائے۔