سپین (جیوڈیسک) اسپینش بائیک رائیڈر مارک مرکیوز جرمنی میں ہونے والی موٹو جی پی کے چیمپئن بن گئے۔ جرمنی کے رائیڈنگ سرکٹ پر ہونے والے موٹر سائیکلنگ ایونٹ میں نامور رائیڈرز نے حصہ لیا۔
جیت کے جذبے کے ساتھ تمام موٹر سائیکلسٹ نے خوب اپنی مہارتیں دکھائیں لیکن سپین کے مارک مرکیوز نے مقررہ فاصلہ 41 منٹ 4.6531 سیکنڈ میں طے کر کے موٹو جی پی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوسرے نمبر پر برطانوی جبکہ تیسرے نمبر پر اطالوی رائیڈر رہے۔