فرانس (جیوڈیسک) ٹور دی فرانس کا پندرھواں مرحلہ بھی برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے اپنے نام کر لیا۔ سائیکلنگ ایونٹ کے تاریخی مقابلے کا پندرھواں مرحلہ مکمل ہو گیا۔ 242.5 کلومیٹر فاصلے پر مشتمل اس مرحلے میں دنیا بھر کے سائیکلسٹ پرجوش نظر آئے۔ فروم اور کوئنٹانا میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 48 منٹ اور 44 سیکنڈ میں طے کر کے سب پر اپنی دھاک بٹھا لی۔ پندرہویں مرحلہ جیتنے والے برطانوی سائیکلسٹ نے مجموعی برتری پر بھی قبضہ جمایا ہوا ہے۔