نندی پور(جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی تعمیری لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کئی سال پہلے پنجاب حکومت نے شروع کیا تھا، جس نے منصوبے پر کام کا آغاز کرتے ہوئے مشینری بھی منگوا لی لیکن بعض وجوہات پر کلیئر نہیں کروائی جاسکی۔ پنجاب حکومت مسلسل وفاقی حکومت کو مورد الزام ٹھہراتی رہی کہ وہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔
نواز شریف نے برسر اقتدار آنے کے بعد پراجیکٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا جو آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا۔ اب دورہ چین کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے منصوبے کی تعمیری لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری پلاننگ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ انہیں تین دنوں میں تحقیاتی رپورٹ پیش کی جائے۔