اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے پاکستان بھر میں فہم القرآن کیمپس اختتام پذیر ہوگئے ، پانچ سو سے زائد قرآن کے مدرسین تیار کئے گئے : کیمپس کے اختتام پر خطاب
Posted on July 15, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
لاہور( 14-07-2013) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں صوبائی سطح پر فہم القرآن کیمپس اختتام پذیر ہوگئے۔ پشاور، کراچی، سوات، مانسہرہ، مری، راولاکوٹ میں کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ ان کیمپس میں ملک بھر سے 600 کے قریب طلبہ نے شرکت کی، کیمپس میں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ قرآن کی دعوت کو اپنا شعار بنا لیں، حقیقی کا میابی قرآن کے ذریعے سے ہی ممکن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف بحرانوں سے دوچار ہے، ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو صحیح معنوں میں درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا براہ راست کردار ادا کرے۔
رمضان کے بابرکت مہینے میں رب سے اپنے تعلق کو مضبوط تر بنائیں انہوں نے کہا کہ رمضان مستقبل کے حکمرانوں کی تربیت کا ذریعہ ہے کہ جمعیت کی جانب سے کیمپس کے انعقاد کا مقصد کارکنان کی بہترین ذہنی و فکری تعمیر کو پروان چڑھانا ہوتا ہے۔ جمعیت کی تربیت نے ہی ملک و قوم کو بہترین قیادت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری انارکی اور کشمکش کی اس صورتحال میں نوجوان ہی ایسی قوت،امید اور طاقت ہیں۔
جو ان سب مسائل اور جاری بد امنی کا قلع قمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ سب اسی وقت ممکن ہے کہ جب ان نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جو انہیں مغربی تہذیب کے نرغے میں جانے سے روکتے ہوئے ملک اور معاشرے میں درپیش ہر مشکل اور چیلنج سے نمٹنے کی تربیت دے اورایسا پلیٹ فارم صرف اسلامی جمعیت طلبہ ہی مہیا کر سکتی ہے۔
کہ جس کے انقلابی کارناموں اور تحریکوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ مقصد آپ طالبعلموں میں فکر آخرت اور دین سے رغبت پیدا کی جائے اور انشاء اﷲ اسلامی جمعیت طلبہ کی یہ تربیت گاہ طلبہ کا رب سے تعلق مضبوط کرنے، موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اوراپنے اخلاق و کردار کو سنوارمیں مددگار ثابت ہوگی۔