چکوال کی خبریں 14.07.2013
Posted on July 15, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر چکوال میں لگائے
چکوال(اعجاز بٹ) سستا رمضان بازارٹی ایم اے،مارکیٹ کمیٹی اور دیگر محکموں کے وارے نیارے ڈیوٹی پر مامور اہلکار بازار سے غائب انتظامی معاملات درہم برہم عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اعلیٰ حکام نوٹس لیں تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر چکوال میں لگائے جانے والے سستا رمضان بازار میں (ن) لیگ کے کارندوں کے سفارشی دوکانداروں نے عوام کو لوٹنے کاسلسلہ کچھ اسطرح شروع کر رکھا ہے۔ بازار میں موجود دوکانوں پر اول دوم اقسام کے مکس سودے، غیر پاس شدہ ترازواور پیمانے ،غیر معیاری مشروبات اور چینی سمیت تمام اشیائے خوردو نوش کو لگا ہوا پانی انتظامی معاملات میں ہونی والی کرپشن کی دہائی دیتا دکھائی دیتا ہے دوسری طرف ڈیوٹی پر مامور اہلکار مکمل طور پر بازار سے غائب نظر آتے ہیں اور ڈی سی او سمیت تمام افسران محض اپنے نمبر ٹنگنے کیلئے بازاروں کے دورے کرتے نظر آتے ہیں ترازو کی پاسنگ کے سلسلہ میں جب بازار میں موجود محمد اشرف نامی شخص جس نے خود کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا اہلکا راور عارضی طور پر لیبر انسپکٹر ظاہر کیا سے رابطہ کیا تو اس نے بڑے خوبصورتانداز میں یہ کہہ کر اپنی لاتعلقی ظاہر کردی کہ پاسنگ کا کام لیبر انسپکٹر اظہر کا ہے جو کہ یہاں کبھی تشریف نہ لائے ہیں اور جس کو بھی ترازو یا پیمانے کی پاسنگ بارے پوچھا جائے وہ خود کو یا تو ایم پی اے یا ایم این اے کاآدمی بتا کر ہمیں خاموش کروا دیتا ہے مارکیٹ کمیٹی والوں کے بارے میں دوکانداروں سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی کے اہلکا ردن میں تین مرتبہ صرف ریٹ تبدیل کرنے کیلئے آتے ہیں اس کے علاوہ کبی نظر نہیں آتے بازار میں موجو د عوام کاکہنا ہے کہ اس بازار سے ارزاں نرخوں پر عام شہر سے اشیاء مل جاتی ہیں اس بارے میں جب ایڈمنسٹریٹر چکوال قاضی صہیب سے رابطہ کیا تو قاضی صہیب نے دلیرانہ انداز میں یہ بات کہ کر اپنا موقف ختم کر دیا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے عوام کی بھلائی کے لئے ہی ہورہا ہے اور عوام اداروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں۔ شہر چکوال کے رہائشی عوام نے خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انتظامی معاملات کو بہتر نہ بنانے والے تمام زمہ
داران کیخلاف نوٹس لیا جائے اور جس ریلیف کیلئے حکومتی خزانے سے سبسڈی فراہم کی گئی ہے وہ ریلیف عوام تک پہنچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سالٹ رینج موٹروے پر حادثے میں ہلاک ہونے والے نامعلوم شخص کو کلرکہار کے قبرستان میں امانتاً دفنا دیاگیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سالٹ رینج موٹروے پر حادثے میں ہلاک ہونے والے نامعلوم شخص کو کلرکہار کے قبرستان میں امانتاً دفنا دیاگیا۔ اس کے جنازے میں DPO چکوال کاشف کانجو، DSPموٹروے سید اصغر شاہ، DSP موٹروے ناصر حیات، انسپکٹر ملک طاہر اقبال، انسپکٹر قاضی صابر حسین کے علاوہ DSP صدر چکوال ، SHO کلر کہار، انجمن تاجران کے صدر حافظ محمد سلیم، نعیم رضا اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جامعہ مسجد بلال کے امام حافظ سلطان محمود علوی نے نماز جنازہ پڑھائی اور نعش کو کلرکہار قبرستان میں امانتاً دفنا دیا گیا۔