اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرِ اعظم نواز شریف آج آزاد کشمیر میں پاکستان کے پہلے پانی سے چلنے والے نجی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے۔ یہ بجلی گھر چلنے سے ملک کو سالانہ 10 کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔ حب پاور کمپنی کے تحت دریائے جہلم پر بننے والے اس بجلی گھر سے 84 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔
یوں ایک لاکھ پینتیس ہزار ٹن خام تیل کی بچت ممکن ہو گی۔ اس بجلی گھر کی تعمیر چالیس ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل ہوئی ہے۔ یہاں سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں آجانے کے بعدسالانہ دس کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔