ماسکو (جیوڈیسک) ماسکو پاک فوج میں شامل خواتین کے پہلے گروپ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگانے کی تربیت مکمل کرلی تو دوسری جانب 101 روسی خواتین نے ایک ساتھ چھلانگ لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ ریکارڈ روس میں پیرا جمپنگ کی تربیت دینے والے ادارے “پرلز آف رشیا”کی خواتین نے قائم کیا ہے۔ 101 خواتین نے دارالحکومت ماسکو کے قریب کولومنا کے مقام پر ایک ساتھ چھلانگ لگائی اور آسمان پر خوبصورت نمونے بنائے۔ اس سے پہلے چوراسی جرمن خواتین نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ کر ریکارڈ بنایا تھا۔