لاہور میں سحری کے بعد تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش

Lahore Rain

Lahore Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سحری کے بعد تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، موسم خوشگوار تو ہو گیا مگر نشیبی علاقوں میں گھٹنے گھٹنے پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔بعض سڑکوں پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ہو گئی۔ ساون کی پہلی تاریخ، جھڑی لگ گئی۔

ہرسوساون رت کے رنگ بکھر گئے۔ سحری کے بعد فضا میں کالی گھٹائیں پھریرے لینے لگیں، تیز ہواوں کے ساتھ گھٹائیں یوں کھل کر برسیں کہ جل تھل ایک ہو گیا۔ گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے موسم خوش گوار۔روزے داروں نے اطمینان کا سانس لیا۔ لکشمی چوک، ایمپریس روڈ، ڈیوس روڈ، فلیمنگ روڈ ،جی پی اوچوک۔

محمد نگر، مال روڈ،گورنرہاوس روڈ،نسبت روڈ، کچا نسبت روڈاورمین بازارگوالمنڈی سمیت دیگر علاقے پانی سیبھر گئے، سڑکوں پرٹریفک رینگتی رہی۔کئی مقامات پردرخت اور بڑے سائن بورڈ بھی گر گئیاور گاڑیاں پانی میں بند ہو گئیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردونواح میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔