سونم کپور اب صاحبہ کا لازوال کردار نبھائیں گی

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ میں محبت کی لازوال داستان پر بننے والی فلم مرزا صاحبہ میں سونم کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔ سونم کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں ان کی اداکاری ہدایتکار راکیش اوم پرکاش کو بھا گئی۔

انہوں نے اپنی نئی فلم مرزا صاحبہ کے لیے بھی سونم کو کاسٹ کر لیا ہے۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ وہ فلم کے سکرپٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں جبکہ فلم میں رومانوی کردار کے لیے سونم سے بہتر کوئی نہیں۔