مصطفی رمدے نے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا چارج سنبھال لیا

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمے داریاں بھی نبھائیں گے، انہوں نے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مصطفی رمدے کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا تھا تاہم انہیں قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمے داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ مصطفی رمدے سپریم کورٹ کے سابق جج خلیل رمدے کے صاحبزادے ہیں۔