کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت رواں ہفتے تین دن سی این اجی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مطابق گیس کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں ہفتے تین دن سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین دن منگل، جمعرات اور ہفتے کو چوبیس چوبیس گھنٹے کے لئے بند رہینگے۔ شیڈول کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ کل صبح آٹھ بجے سے بدھ کی صبح آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔