چوہدری اصغر علی وڑائچ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کے مخالف جتنی چاہیں ایڑھیاں رگڑ لیں مگر ان کے صاف دامن پر کوئی داغ نہیں لگا سکیں گے
Posted on July 15, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : پاکستان مسلم لیگ ق کے تحصیل صدر چوہدری اصغر علی وڑائچ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کے مخالف جتنی چاہیں ایڑھیاں رگڑ لیں مگر ان کے صاف دامن پر کوئی داغ نہیں لگا سکیں گے عوامی کی بجائے اگر موجودہ حکمران انتقامی ایجنڈے کو پہلے نمبر پر رکھنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کر لیں۔
چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں منافع بخش پنجاب بنک کو دیوالیہ اور تباہ کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کے لیے کمیشن بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں انتقامی ایجنڈے پر عمل کا انجام اب بھی 12 اکتوبر1999 ء سے مختلف نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ بزدل مخالف اخباری خبروں میں چھپ کر وار کرنے کی بجائے کھل کر سامنے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک سچے اور کھر ے انسان ہیں ان کے وضاحتی بیان کے بعد بھی اگر ہماری لیڈر شپ کے بارے میں کوئی مذموم مہم چلانے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم بھی بتائیں گے کون لوگ پاکستان کے تمام بنکوں کے آج بھی نادہندہ ہیں اور کہاں کہاں ریفرنس اور کیسز سردخانوں میں پڑے ہیں۔