اسلام آباد (جیوڈیسک) لال مسجد کے سابق نائب خطیب عبدالرشید غازی کے بیٹے ہارون رشید نے اپنے والد اور دادی کے قتل کی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تھانہ آبپارہ میں تحریری درخواست دے دی۔ہارون رشید اپنے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ کے ہمراہ تھانہ آبپارہ پہنچے اور پولیس کو تحریری طور پر اپنا بیان جمع کرایا۔
بعد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھ اکہ وہ لال مسجد آپریشن کا سب سے بڑا مجرم پرویز مشرف کو سمجھتے ہیں، ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پولیس پرویز مشرف کے خلاف ان کے والد اور دادی کے قتل کا مقدمہ درج کرے، اس موقع پر طارق اسد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عبدالرشید غازی اور انکی والدہ کا قتل قابل دست اندازی پولیس ہے۔
اسلام آ باد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے۔اگر آج مقدمہ درج نہ کیا گیا تو کل پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔