قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں اخوان المسلمون کے سات سینئر رہنماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اقوام متحدہ نے کہا ہیکہ مصر میں سیاسی انتقام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ مصر کی عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کے سات سینئر رہنماوں کی گرفتاری کاحکم دے رکھاہے۔ ان رہنماوں پر لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔
عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے امریکی نمائندے ولیم برنز قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عبوری حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ سیاسی رہنماں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ مرسی حکومت کے خاتمے کے خلاف قاہرہ، اسکندریہ، پورٹ سعید اور ال نصر سمیت تمام شہروں میں احتجاج جاری ہے۔