دمشق (جیوڈیسک) شام میں فوج نے باغیوں کے خلاف بڑی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔ دمشق کے قریب باغیوں کے ٹھکانے پر حملے میں انتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی فوج نے دمشق کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں انتیس باغیوں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مشرق شہر دیرالزور میں ایک میزائل حملے میں باغی جنگجوں کی کار تباہ ہو گئی۔ فوجی دستوں نے باغی قصبہ قابون باغیوں سے آزاد کرا لیا ہے۔