اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوچ حنیف خان کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ چیف کوچ اختر رسول کو ہٹانا قومی ٹیم کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کی ذمہ دار کوچ حنیف خان ہیں ان کی جگہ طاہر زمان اب گرین شرٹس کی کو چنگ کریں گے۔
چند روز پہلے ہاکی فیڈریشن کے گن گانے والے حنیف خان فارغ ہونے کے بعد آگ بگولہ ہوگئے۔ کہتے ہیں کہ پی ایچ ایف خود ہاکی میں بہتری کے لیئے سنجیدہ نہیں ہے۔ اگست میں قومی ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کھیلنا ہے اور ہاکی فیڈریشن پرامید ہے کہ ٹیم گولڈ میڈل جیت کر ورلڈ کپ کے لیئے کوالیفائی کرے گی۔