اسلام آباد (جیوڈیسک) مالی سال تیرہ کے دوران وفاقی حکومت کو مختلف اداروں میں سرمایہ کاری سیتریسٹھ ارب روپے سیزائد کا منافع ہو گا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ منافع او جی ڈی سی ایل سے چھبیس ارب روپے ملے گا۔ جی ایچ پی ایل سے ساڑھے تیرہ ارب، پاکستان پیٹرولیم سے ساڑھے نو ارب روپے سے زائد منافع ملنے کی توقع ہے۔
پاک ارب ریفائنری سے دو ارب چالیس کروڑ، سوئی سدرن سے پچاس کروڑ جبکہ سوئی نادرن سے ایک ارب بیس کروڑ روپے ملنے کا اندازہ ہے جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس، پی ٹی وی، پاک چائنا انویسٹمنٹ، پاک برونائی انویسٹمنٹ سے کچھ نہیں ملیگا۔