فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی چوری ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف صنعتکاروں کے مسائل جاننے کے لئے فیصل آباد پہنچے۔ جہاں انہوں نے جھنگ روڈ پر سالانہ 27 کروڑ روپے گیس چوری کرنے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔
بعد میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کیا۔ اس موقع پروزیر اعظم نواز شریف، ارکان اسمبلی اور صنعتکارموجود تھے۔خطاب میں شہبا زشریف نے کہا کہ ماضی میں جوکچھ ہوا، اس سے صنعت اور تجارت تباہ ہوئی۔ماضی کو دہرانا نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جنوری 2014 تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ اس دوران صنعتکاروں نے رہنماوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔