فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جو گیس چوری کرتے پکڑا گیا اسے نشان عبرت بنادیں گے،ہر ایک کو اپنی جیب کی فکر ہے، عوام کا درد کسی کو نہیں، کرپٹ عناصر کو سخت سزا دیں گے، ہماری حکومت کا دہرا معیار نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بات فیصل آباد میں صنعتکاروں کے مسائل سننے کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بحران ہے تاہم حکومت کی ساری توجہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر ہے۔
لیکن بجلی کے بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی ٹائم نہیں دیا جاسکتا۔سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم نے کہا اگر بجلی کی چوری ختم کر دی جائے تو لوڈشیڈنگ میں کمی آسکتی ہے، چوری لاہور میں بھی کی گئی، دعا ہے ان کو ضمانتیں بھی نہ ملیں۔