کراچی (جیوڈیسک) شاہ رخ جتوئی فرار کیس کے 3 ملزمان سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے، عدالت نے تینوں ملزمان کی 5 ، 5 لاکھ روپے میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو دبئی فرار کرانے میں ملوث ملزمان نواب جتوئی، وصی اختر اورمحمد خرم نے ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔