کراچی (جیوڈیسک) ڈی آئی جی طاہر نوید کا کہنا ہے کہ ملک مقصود کا جیکب لائنز میں خود پر فائرنگ کا دعوی غلط ہے، ملک مقصود نے پولیس افسران کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی طاہر ملک نے ملک مقصود پر فائرنگ کے معاملے کی تفتیش سے متعلق بتایا ہے کہ ملک مقصود کا جیکب لائنز میں خود پر فائرنگ کا دعوی غلط نکلا ہے۔
ان پر جیکب لائنز میں فائرنگ نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینئر پولیس آفیسر ملک مقصود کی جانب سے سہراب گوٹھ کے قریب احتجاج کے دوران گزرنے کی کوشش پر مظاہرین نے مزاحمت کی، مزاحمت پر ملک مقصود نے ہوائی فائرنگ کی پھر ان پر فائرنگ ہوئی۔ ڈی آئی جی طاہر نوید کا کہنا ہے کہ ملک مقصود نے پولیس افسران کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا جس پر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔