کراچی (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سابق امیر کو جنگی جرائم میں 90 سال قید کی سزا کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت احتجاج کیا گیا۔ جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے پریس کلب کے باہر بنگلہ دیش میں جماعت کے سابق امیر پرفیسر غلام اعظم کی 90 سالہ قید کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر غلام اعظم کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا حسینہ واجد کی حکومت نے ڈرامہ رچا کر سزا دی لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔