کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں انہیں کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں تحریک کے انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے وفد نے وزیر اعلی ہاوس میں ملاقات کی۔
لاقات میں سندھ کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ تحریک انصاف کے وفد نے وزیر اعلی سندھ کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش سے آگاہ کیا اور ا من وامان کے قیام کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔