رکن پنجاب اسمبلی طاہر ایوب کی تعلیمی اسناد سپریم کورٹ میں چیلنج

Supreme Court

Supreme Court

لاہور (جیوڈیسک) رکن پنجاب اسمبلی طاہر ایوب کی تعلیمی اسناد کو مخالف امیدوار نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، عدالت نے طاہر ایوب کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 50 سے کامیاب امیدوار طاہر ایوب کی تعلیمی اسناد کو ان کے مخالف امیدوار طاہر قریشی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طاہر ایوب نے 2002 کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کو بی اے پاس ہونے کا حلف نامہ جمع کرایا تھا تاہم 2012 میں جمع کرائی گئی، اسناد میں خود کو ایف اے پاس ظاہر کیا ہے، اس غلط بیانی پر وہ الیکشن لڑنے کے بھی اہل نہیں تھے۔ سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے طاہر ایوب کو 2 ہفتے بعد اگلی سماعت پر طلب کر لیا ہے۔