چیچہ وطنی (جیوڈیسک) چیچہ وطنی میں اقدام قتل کے مقدمے کی تفیش کیلئے ڈی ایس پی آفس آئے دو گروپوں میں تصادم سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ نواحی گاں چودہ سکس ایل سے تعلق رکھنے والے دونوں گروپ تفتیش سے پہلے ڈی ایس پی آفس کے لان میں بیٹھے تھے۔
کہ ان کے درمیان تصادم ہو گیا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی اور پتھرا بھی کیا جس سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے تیرہ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔