تھرپارکر میں مزید 3 مور رانی کھیت کی نذر، ہلاکتیں 95 ہوگئیں

Tharparkar

Tharparkar

تھرپارکر (جیوڈیسک) چھاچھرو صحرائے تھرپارکر میں موروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ آج بھی تین مور رانی کھیت کی بیماری کے باعث مرگئے- ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو میں آج مزید 3 مور مر گئے جس سے دو ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 95 تک پہنچ گئی۔

صحرائے تھرپارکر کے دیہات اور چھاچھرو میں رانی کھیت کی وبا کا سلسلہ جاری ہے۔ مور محکمہ وائلڈ لائف تھرپارکر کی انتظامیہ کی نااہلی کے سبب مر رہے ہیں۔ رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا مزید مور گاں میوو خان رند، چاکر خان رند میں موجود ہیں تاہم سندھ حکومت نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔