ای یو الیکشن رپورٹ کا مجموعی طور پر خیر مقدم کرتے ہیں، لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے یورپی یونین کے الیکشن آبزرور مشن کی رپورٹ کا مجموعی طور پر خیر مقدم کیا ہے۔جس میں انتخابات 2013 کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مرکزی حکومت کے کمزور عزم کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013 پاکستان کی تاریخ کے وہ واحد الیکشن ہیں جن میں تقریبا تمام پارٹیوں نے دھاندلی، ناجائز ذرائع کے استعمال ،انتخابی قوانین کی عدم تنفیذ اور حکومتی مداخلت کے الزامات لگائے ہیں۔

ان الیکشن میں لگ بھگ پارٹیوں نے ملک کے مختلف حصوں میں الیکشن کا جزوی بائیکاٹ بھی کیا۔اس لحاظ سے پہلی مرتبہ، جیتنے اور ہارنے والوں کے ایک جیسے الزامات دیکھے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے قیام، دعووں اور ابتدائی اقدامات سے ظاہر ہوتا تھا کہ اس مرتبہ تمام قابل ذکر سیاسی جماعتوں کو ایک جیسا گراونڈ فراہم کیا جائے گا۔ مگر قواعد و ضوابط ہونے کے باوجود ان کے عملدرآمد کی نوبت نہ آنے دی گئی۔