ساہیوال : مقدمہ درج نہ کرنے پر شہریوں کا لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں اتوار کو قتل کئے گئے تین افراد میں سے ایک کے لواحقین نے مقدمہ درج نہ ہونے پر لاش پاکپتن روڈ پر رکھ دی اور شدید احتجاج کیا۔ اتوار کے روز راستہ نہ ملنے کے تنازع پر ملک اور رانجھا گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رانجھا گروپ کے دو جبکہ ملک گروپ کا ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔ ملک گروپ سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف تو مقدمہ درج کر لیا گیا گیا تاہم ان کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی۔