کراچی (جیوڈیسک) لائنز ایریا میں مسلح حملے میں شدید زخمی ریٹائرڈ ایس پی مقصود احمد کا گن مین 2 روز سے لاپتا ہے، مقصور احمد نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وقوعہ کے عینی شاہد کو ملزم پولیس افسران نے اغوا کر رکھا ہے، مقدمے کو خراب کرنے کیلئے جھوٹا بیان دلوایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتیشی پولیس افسران حکومت کے دباو میں ہیں۔ اس موقع پر مقصود احمد کے بھائی جاوید نے بتایا کہ مسلح حملے میں مقصود احمد کو 4 گولیاں لگی ہیں اور وہ نجی اسپتال میں داخل ہیں۔