یونان : حکومتی پالیسیوں کیخلاف انوکھا احتجاج، مظاہرین کا احتجاجی کانسرٹ

Yonan

Yonan

ایتھنز (جیوڈیسک) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف دی گئی ہڑتال سے پہلے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان کے سول ملازمین ہاتھوں میں بینر اور جھنڈے اٹھائے فری میوزک سننے جمع ہوئے۔ یونان میں سول ملازمین کی تعداد تقریبا 7 لاکھ ہے۔

گزشتہ ہفتے یورپین یونین اور آئی ایم ایف نے یونان کے لئے سول ملازمین کی تعداد کم کرنے کی شرط پر 6.8 بلین یورو قرض دینے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت یونان کو 2013 کے آخر تک 25 ہزار ملازمین اور 2014 کے آخر تک 15 ہزار کو نوکریوں سے فارغ کرنا ہے۔