میں ہوں شاہد آفریدی عید الفطر پر ریلیز ہوگی

Shahid Afridi in

Shahid Afridi in

پاکستانی (جیوڈیسک) بوم بوم آفریدی جیسا کرکٹر بننا ہر کرکٹر کا خواب ہے۔ شاہد آفریدی پر بننے والی فلم میں ہوں شاہد آفریدی۔ عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔ بوم بوم آفریدی کے ایک اور شاندار کم بیک اور ان کی جارحانہ اننگ سے ملی پاکستانی ٹیم کو کامیابی۔ شاہد آفریدی کے اسی دلچسپ اسٹائل اور کرکٹ سے آج ان کا شمار دنیا کے مایہ ناز کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ ان کے اسی اسٹائل پر بننے والی ۔۔میں ہوں شاہد آفریدی بھی اک ایسے ہی لڑکے کی کہانی ہے جو بڑا ہوکر شاہد آفریدی بننا چاہتا ہے۔

یہ فلم کرکٹ کے شائقین کے لئے اس لئے بھی دلچسپی کا باعث بنے گی کہ فلم میں خود شاہد آفریدی کی بھی خصوصی آمد ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ہمایوں سعید نے جبکہ جاوید شیخ اور شفقت چیمہ کی لاجواب اداکاری کے ساتھ اداکارہ ماہ نور بلوچ نے بھی فلم میں چار چاند لگائے ہیں۔ کھیل کے میدان میں انتھک محنت اور دن رات کی لگن کے بعد کیا کامیابی لڑکے کا مقدر بن پائے گی یا نہیں ۔۔یہ سب جاننے کے لئے کیجئے عید الفطر کا انتظار۔جب فلم ۔۔میں ہوں شاہد آفریدی۔ سنیما کے پردے پر چھائے گی۔