ہالی ووڈ کی نئی فلم آٹ آف دِس فیورنس کا پہلا ٹریلرجاری

Out Of The Furnace

Out Of The Furnace

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیٹرمینیٹر سیلویشن اور بیٹ مین Begins جیسے معروف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والے ہالی ووڈ کے معروف اداکار کرسچئن بیلے کی نئی سنسنی خیز فلم “آٹ آف دِس فیورنس” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کار اسکاٹ کوپر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوب ھائیوں کے گِرد گھومتی ہے جو معاشی طور پرشدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔

ان میں سے ایک بھائی پراسرار طور پرلاپتہ ہو جاتا ہے، ایسے میں چھوٹا بھائی قانون نافذکرنے والے ادارو ں سے مایوس ہو کر خوداس کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔ تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور اس فلم میں اداکار کرسچیئن بیلے کے علاوہ کیسی ایفلک، ووڈی ہیرلسن، زوئی سیلڈانا اور ویلیم ڈیفوئی نے اہم کردارا دا کئے ہیں جبکہ فلم رواں برس 27 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔