ملکہ وفاقی حکومت حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے رمضان المبارک میں سحری میں 2 گھنٹے کی فراہمی کی طرح نماز تراویج کے لیے بھی 2 گھنٹے بجلی دے
Posted on July 16, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : ملکہ وفاقی حکومت حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے رمضان المبارک میں سحری میں 2 گھنٹے کی فراہمی کی طرح نماز تراویج کے لیے بھی 2 گھنٹے بجلی دے تا کہ نماز تراو یج ادا کر نے والے حضرات آسانی سے نماز تراویج ادا کر سکیں۔ جبکہ حکومت کے دئیے گئے شیڈول میں کبھی کبھار اُونچ نیچ ہوتی ہے۔
لیکن اس کے باوجود دیہاتی رمضان لوڈ شیڈنگ ریلیف غنیمت قر ار دے رہے ہیں۔ لیکن ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ رات 9 بجے سے رات 11 بجے تک بجلی فراہم کی جائے تا کہ نمازی آسانی سے نماز تراویج ادا کر سکیں ۔