سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں پولیس مقابلہ

Border Area

Border Area

سکھر (جیوڈیسک) سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں پولیس نے مقابلے کے دوران درگاہ حسین آباد اور درگاہ حاجن شاہ پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے کچی پل کے مقام پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، پولیس نے ایک ملزم عبدالمنان چانڈیو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم درگاہ حسین آباد کے سجادہ نشین کے پوتے سائیں شفیق شاہ اور درگاہ حاجن شاہ کے سجادہ نشین سید حاجن شاہ پرحملے میں ملوث ہے۔ حملوں میں دونوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔