کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں گزشتہ روز فائرنگ کے دو واقعا ت میں چھ افراد کی ہلاکت کیخلاف شہر میں سوگ کی سی کیفیت ہے جبکہ مختلف تنظیموں کی جا نب سے شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ ہڑتال کی کال ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت مختلف شیعہ تنظیموں کی طرف سے دی گئی ہے، جس پر باچا خان چوک، لیاقت بازار،طوغی روڈ، مری آباد، عبد الستار روڈ، آرچر روڈ، مسجد روڈ،قندہاری بازار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بند اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔
گزشتہ روڈ مسجد روڈ پر افطاری سے قبل ایک گاڑی پر فائر نگ کے واقعہ میں چار افراد جبکہ رات گئے خدائے داد چوک پر فائر نگ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان واقعات کیخلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور وزیر اعلی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔