سندھ : پانی چوری روکنے کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور

Chief Minister of Sindh.

Chief Minister of Sindh.

کراچی(جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ نے نہری پانی کی چوری روکنے اور آخری کنارے کے آباد کاروں کو پانی کی فراہمی کے لئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کی منظور دے دی۔ محکمہ آبپاشی کے ایڈیشنل سیکریٹری نے نہروں کے اہم مقامات پر رینجرز تعینات کرنے کیلئے سمری وزیراعلی سندھ کو بھیجی تھی۔

جس کی وزیر اعلی سندھ نے منظوری دے دی ہے۔اب ماہ ستمبر سے نارا، روہڑی سمیت سندھ کی تمام بڑی نہروں پر رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو نہروں کے حفاظتی پشتوں پر بھی کڑی نظر رکھیں گے تا کہ انہیں نقصان نہ پہنچایا جا سکے۔